پاکستان
27 مارچ ، 2012

کراچی:گھاس منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

کراچی:گھاس منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

کراچی .. . .کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکووٴں کو ہلاک کر دیا، ملزمان کلا کوٹ لیاری کے رہائشی تھے۔ایس ایس پی ساوٴتھ نعیم شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ نیپئیر کے علاقے گھاس منڈی کے قریب دو ڈاکو ارشد اور ریاض لوٹ مار مصروف تھے۔ اسی دوران اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووٴں سے مقابلہ ہو گیا۔ مبینہ مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے تاہم پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووٴں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق ملزمان کے خلاف لیاری سمیت دیگر تھانوں میں مختلف جرائم کے مقدمات درج تھے۔

مزید خبریں :