کھیل
05 دسمبر ، 2013

پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار،30کروڑ کی گرانٹ مانگ لی

پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار،30کروڑ کی گرانٹ مانگ لی

لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور کیمپ لگانے کے لیئے وزیر اعظم پاکستان سے 30 کروڑ رووپے کی فوری گرانٹ مانگ لی۔ہیرورخصت ہوئے،فینزنے منہ موڑ لیا،ٹیلنٹ دم توڑگیا،اب پیسوں کے لالے پڑگئے،یہ ہے پاکستان ہاکی کی عجب کہانی۔فیڈریشن کے پاس نہ کیمپ لگانے کے پیسے ہیں نہ ٹیموں کوباہربھیجنے کاخرچہ ،بیس ماہ سے توکھلاڑیوں کوتنخواہ بھی نہیں ملی۔خزانے میں صرف سات لاکھ روپے باقی ہیں۔ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم سے تیس کروڑ روپے کی گرانٹ مانگ لی،سوال یہ ہے،کیا پیسے مل گئے تو میدان آباد ہوجائیں گے،کیا پاکستان ہاکی کاسنہری دورلوٹ آئیگا،کیا گرانٹ کی وصولی ٹیلنٹ ملنے کی ضمانت ہوگی،یا صرف خرچے ہی پورے ہوں گے،پیسے توپچھلی حکومت نے بھی خوب دئیے،مگرقومی کھیل کوملا کیا،ورلڈکپ میں آخری نمبر،پھرمیگاایونٹ سے چھٹی ہوگئی،یعنی رسوائی اورناکامی کے سواکچھ ہاتھ نہیں آیا۔

مزید خبریں :