05 دسمبر ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے 1اہلکارشہیدجبکہ جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور مارے گئے۔ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پٹ فیڈر کینال میں فرنٹیرکور کا سرچ آپریشن جاری تھا جس کے دوران مسلح افرادنے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہل کارشہید ہوگیا، ایف سی کی جوابی کارروائی میں 5حملہ آور ہلاک ہوگئے۔