05 دسمبر ، 2013
کراچی…موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ کل رات 9بجے دیکھیں صرف جیو ٹی وی پرآگیا ہے، وہ جس کا تھا سب کو انتظار، ملک بھر سے پاکستان آئیڈل کی تلاش نشریات کیلئے تیار ہے۔ پہلا ایپیسوڈ کل رات 9بجے نشر کیا جائے گا، صرف جیو پر۔ملکی موسیقی کی تاریخ میں ایک نیا دور پاکستان آئیڈل کی شروعات کے ساتھ اپنے آغاز کیلئے تیار ہے ۔پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کے تین ججز علی عظمت ،بشریٰ انصاری اور حدیقہ کیانی ہیں ۔اس حوالے سے علی عظمت کا کہنا تھا کہ ٹی وی کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کے تحت اب ججز کو پاکستان بھر سے گلوکاری کے بہترین ٹیلنٹ کی تلاش ہے۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ موسیقی کے اس مقبول ترین مقابلے میں سر تال،آواز اور انداز سب پرکھا جائے گا۔