27 مارچ ، 2012
ممبئی… بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپو ر کی فرمائشوں نے آج کل سلمان خان کو کچھ پریشان کرکھا ہے ۔ دبنگ کے سیکوئیل میں آئیٹم سانگ شامل کیا گیا ہے جس کے لیے کرینہ کپور کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ کرینہ نے اس گانے کو کرنے کی حامی تو بھر لی ہے پر ساتھ ساتھ کچھ زیادہ ہی ڈیمانڈز بھی رکھ دی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ یہ آئیٹم سانگ ایسا ہو جو اس پہلے کبھی نہ ہوا ہو اور اسے آئیٹم سانگ کی طرح نہیں بلکہ فلم کے حصے کی طرح پیش کیا جائے۔ سلمان خان جو اس فلم میں لیڈ رول کریں گے کرینہ کو ان خواہشوں سے کچھ پریشان ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آئیٹم سانگ کے لیے اتنی شرائط ہیں تو وہ تو فلم کے ہیرو ہیں پھر ان کے لیے تو اس سے زیادہ ڈیمانڈز رکھنا بنتا ہے۔