06 دسمبر ، 2013
کوئٹہ…بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بلوچستان میں کل عام تعطیل ہو گی اس بات کا اعلان حکومت بلو چستان کی جانب سے کیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کل بلوچستان میں عام تعطیل ہو گی جب کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جو 10 دسمبر تکقائم رہے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر دفعہ144کا بھی نفاذ رہے گا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔