06 دسمبر ، 2013
لاہور…اہلسنت والجماعت کے رہ نما مولانا شمس الرحمان فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہو گئے۔ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد گھرجارہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجہ میں مولانا شمس الرحمان شدید زخمی ہو گئے، انہیں زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔