06 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ٹریڈنگ کے دوران 25ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرکے بلندی کا نیا ریکارڈ بنالیا۔حصص بازار میں آغاز سے ہی تیزی کا رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس سے 200 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 25 ہزار 7 پوائنٹس کی نئی بلندی کو چھو گیا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیاء کی سستی ترین مارکیٹ ہونے کے وجہ سے شیئرز بازار میں غیرملکی سرمایہ کار بھی دلچسپی ے رہے ہیں جس کے باعث انڈیکس میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سیمنٹ ، بینکنگ اور آئل سیکٹر میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔