27 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے،،شمالی بلوچستان میں چند ایک مقامات پربارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔ غذر میں سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے،ہنزہ نگرکے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود ہے، مانسہرہ،بٹگرام،تورغر اور کوہستان میں بارش کے بعد نکلنے والے جنگلی پھول خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔ شمالی بلوچستان میں موسم ابر آلود ہے،چمن ،پشین اور زیارت میں ہلکی بارش کے بعد ایک بار پھر سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،آزادکشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔