06 دسمبر ، 2013
نئی دلی… ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکے درمیان ملاقات وقت کی ضرورت ہے، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ سید اکبرالدین نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مذاکراتی عمل میں سیاچن بھی شامل تھا، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوزملاقات کنٹرول لائن پر امن اور سلامتی کی ضمانت ہوگی، پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے پہلے قدم کے نتائج اگلے لائحہ عمل کوظاہرکریں گے۔