پاکستان
27 مارچ ، 2012

شاہی سید کی ایم کیو ایم کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

شاہی سید کی ایم کیو ایم کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

کراچی… عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے پی آئی بی کالونی میں متحدہ قومی مومنٹ کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ شدید مذمت کرتے ہیں۔ باچا خان مرکز کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے این پی سندھ کے صدر سینٹر شاہی سید نے کہاہے کہ کراچی کی سیاست میں تشدت کا عنصر دن بدن گہرا ہوتا جارہا ہے اور اب گھر میں گھس کر سیاسی کارکنان کو قتل کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سیاسی کارکن کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر جلاوٴ گھیراوٴ اور زبردستی کاروبار بند کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشائی بنے ہوئے ہیں۔صدر اے این پی سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی رٹ دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی دباوٴ سے بالا تر ہوکر شر پسند عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کا مکمل اختیار دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کو جلایا جارہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور صوبائی وزیر داخلہ، اور ڈی جی رینجرز سے سے تمام واقعات میں ملوث ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :