07 دسمبر ، 2013
جوہانسبرگ…جنوبی افریقی قصبے ہووک میں گذشتہ سال ملک کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلا کی گرفتاری کے50سال مکمل ہونے پر ایک انوکھے3Dیادگاری مجسمے کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔پانچ سے دس میٹر اونچی50اسٹیل کی راڈزسے KwaZulu-Natalکے مقام پر بنایا گیا یہ مجسمہ جہاں ایک طرف سلاخوں کے پیچھے منڈیلا کی اسیری کی داستان بیان کرتا نظر آتا ہے وہیں ایک مخصوص زاویے سے دیکھنے پر انکا پورٹریٹ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا کو5اگست1962کو ٹھیک اسی مقام سے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاجہاں اب اُنکی موت کے بعد چاہنے والوں کا رش لگا ہوا ہے جو یہاں جمع ہوکر اپنے پسندیدہ لیڈر کوخراجِ عقیدت پیش کرتے نظر آرہے ہیں۔