08 دسمبر ، 2013
لاہور…گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید14مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نئے مریضوں میں سے13کا تعلق لاہور اور ایک کا راولپنڈی سے ہے میو اسپتال لاہور میں9،گنگا رام میں ایک اور مختلف نجی اسپتالوں میں 3مریض لائے گئے۔راولپنڈی میں سامنے آنے والا مریض ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہے۔