انٹرٹینمنٹ
27 مارچ ، 2012

ٹوائیلائٹ سیریز کی نئی فلم دی بریکنگ ڈان2 کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

 ٹوائیلائٹ سیریز کی نئی فلم دی بریکنگ ڈان2 کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

ہالی ووڈ…این جی ٹی…ٹوا ئیلائٹ سیریز کی نئی فلم دی بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔بھیڑ یا نما انسان،خون آشام درندے اور ایک عام لڑکی کے لوَ ٹرائی اینگل (Love Triangle)پر مبنی اس فلم میں رابرٹ پٹنسن،کرسٹین اسٹیورٹ اور ٹیلر لاٹنرجیسے نوجوان اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ہدایت کار بل کانڈن کی اس فلم کو وِک گاڈفرے نے پروڈیوس کیا ہے جس میں بیلا کا کردار ادا کرتی ایک عام لڑکی کو انسان سے ہمیشہ زندہ رہنے والی Vampireمیں تبدیل ہوتے دکھایا گیا جب کہ فلم کی اسٹوری اس کی نوزائیدہ بچی سے لیکرپوریVampiresکمیونٹی کے ساتھ ان کی لڑائی کے گرد گھومتی ہے۔ٹوائیلائٹ ساگا بریکنگ ڈان کا پارٹ ٹو رواں سال16نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا جس کے مداحوں کی بے چینی ابھی سے دیکھنے لائق ہے۔

مزید خبریں :