پاکستان
08 دسمبر ، 2013

گلے لگانے والے نہ ملتے تو نومارچ کو قدموں میں لرزش آسکتی تھی،جسٹس افتخار

گلے لگانے والے نہ ملتے تو نومارچ کو قدموں میں لرزش آسکتی تھی،جسٹس افتخار

حیدرآباد… چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے جوسفرحیدرآبادسے شروع کیاتھاوہ جلداختتام پذیرہونیوالاہے،وکلاتحریک میں کرداراداکرنے پرجج صاحبان کاشکریہ اداکرتاہوں،اتوار کی شب چیف جسٹس پاکستان کاسندھ ہائی کورٹ بارکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سابق آمرنے میرے خلاف ریفرنس بھیجاتھا،اگر اس موقع پر گلے لگانیوالے لوگ نہ ملتے تو9مارچ کوقدموں میں لرزش آسکتی تھی،انھوں نے کہا کہ حیدرآبادکے لوگ محبت اوروفاکرنیوالے ہیں،قانون کی عمل داری کیلیے تمام وکلامتحدہیں،وکلاکواپنی منزل پانے کیلیے جدوجہدکرنی ہوگی،حکومتیں آتی اورجاتی ہیں،ہمیں غریب آدمی کی پرواکرنی ہے،انھوں نے تعلیمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل افسران نے ملک میں تعلیمی صورتحال پرتفصیلی رپورٹ لکھی ہے۔

مزید خبریں :