09 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر اور سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمیں اقتدار تو مل گیا لیکن اختیار نہیں ملا،ہمارے پاس اختیار ہوتا تو ہماری مائیں بہنیں سڑکوں پر نہ بیٹھی ہوتیں۔مالا کنڈ کے لاپتاافراد کیلئے آواز اٹھانے والے بلوچستان والوں کو مت بھولیں، سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ4دن پہلے نواز شریف پر واضح کر دیاتھا کہ ہمارے لاپتا افراد بازیاب کرائیں، جبکہ وزیراعظم کے علاوہ فوجی قیادت سے کہامسخ شدہ لاشیں پھینکنا بند کریں۔ہمیں نتیجہ چاہیئے ، نتیجے کیلئے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں،کچھ عرصہ مسخ شدہ لاشیں ملنابند ہو گئیں لیکن پھر سلسلہ شروع ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس اختیار ہوتا تو مجید بزنجو کی بیٹی سڑک پر نظر نہیں آتیں۔