09 دسمبر ، 2013
واشنگٹن…امریکی وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا ہے کہ چک ہیگل نے پاکستانی قیادت سے نیٹوسپلائی کی بندش پربات کی،ملاقات میں چیک ہیگل نے نیٹو سپلائی کی خلاف مظاہروں کا معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی وزارت دفاع کے عہدیدار نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ چک ہیگل نے پاکستانی قیادت کو بتایا کہ نیٹو سپلائی کی بندش سے پاکستانی امداد متاثر ہوسکتی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی قیادت نے یقین دہانی کرائی کہ فوری اقدامات کریں گے۔