10 دسمبر ، 2013
لاہور…لاہور میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر کے باپ نے بھی خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں باپ نے ناجائز تعلقات کے شعبہ میں بیٹی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار لی،باپ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاتاہم بیٹی کو قتل کرنے والا باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو چل بسا۔52 سالہ سرکاری ملازم حافظ رشید کا صبح سویرے 19 سالہ صبین سے جھگڑا ہوا تھا۔بیٹی کو قتل کیا تو بیٹا بہن کو لے کر اسپتال چلا گیا،اس دوران حافظ رشید نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔