کاروبار
11 دسمبر ، 2013

موجودہ حکومت میں جی ڈی پی کی گروتھ 5 فیصد ہوگئی ، اسحاق ڈار

موجودہ حکومت میں جی ڈی پی کی گروتھ 5 فیصد ہوگئی ، اسحاق ڈار

اسلام آباد…وفاقی وزیر خزنہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں جی ڈی پی کی گروتھ 5 فیصد ہوگئی ۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں جی ڈی پی کی شرح3 فیصد تھی،ہماری کارکردگی ہمارے اہداف سے بھی بہتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کے شعبے پر مزید توجہ دے گی،معیشت سے متعلق ہم نے مشکل فیصلے کیے۔

مزید خبریں :