12 دسمبر ، 2013
ریاض…مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیزآل الشیخ نے کہا ہے کہ خودکش حملہ کرناسنگین جرم ہے۔ ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور وہ ہیں جنہیں جہنم جانے کی بہت جلدی ہے، خودکش حملہ آور مسلمان سمیت تمام انسانیت کا دشمن ہے۔ شیخ عبدالعزیزآل الشیخ کا کہنا تھا کہ اسلام تو فردِ واحد کی خودکشی کو بھی حرام قرار دیتا ہے، خودکش حملے مسلمان نوجوان طبقے کو گمراہ اور تباہ کرنے کی گھناوٴنی سازش ہے۔