27 مارچ ، 2012
لاہور…پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور میں15 مئی تک بلیو اسٹروٹرف لگ جائے گی،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان انور کا کہنا تھا کہ کنڑیکٹر کے ساتھ معاہدے میں سات سال کی گارنٹی مانگی گئی ہے،بلیو آسٹروٹرف کی صفائی اور دیکھ بھال کے لیے باہر سے مشینری بھی منگوائی جا رہی ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ بلیو آسٹروٹرف بچھنے سے لندن اولمپکس کی تیاری میں مدد ملے گی، اس موقع پر پنجاب ا سپورٹس کونسل کے وائس چیئرمین رانا مشہود بھی موجود تھے۔