13 دسمبر ، 2013
کراچی…صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل چاہتے ہیں،مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں دوسرے آپشن پرغورکریں گے،صدر نے کہا کہ تاجربرادری کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن سے خوش ہیں،انشاء اللہ جلدامن کراچی کامقدربنے گا۔صدر نے مزید کہا کہ وزیراعظم خودکراچی میں ٹارگٹڈآپریشن کومانیٹرکررہے ہیں،اور جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔