13 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…وزیر اعظم نوازشریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سلامتی اور مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔