پاکستان
13 دسمبر ، 2013

ولی بابر اور نعمت علی رندھاوا قتل کیس سمیت نو مقدمات کی منتقلی کیلئے در خواست

 ولی بابر اور نعمت علی رندھاوا قتل کیس سمیت نو مقدمات کی منتقلی کیلئے در خواست

کراچی…حکومت سندھ نے جیو نیوز کے صحافی ولی بابر اور ایڈوکیٹ نعمت علی رندھاوا قتل کیس سمیت نو حساس نوعیت کے مقدمات صوبے سے باہر منتقل کرنے کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اجازت طلب کرلی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ٹارگٹ کلنگ و قتل مقدمات میں حساس نوعیت کے نو مقدمات صوبے سے باہر منتقل کرنے کیلئے اجازت طلب کی گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں مراسلہ موصول ہوگیا ہے لیکن چیف جسٹس کی واپسی کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت ان مقدمات میں گواہوں کو درپیش جان کے خطرات کے پیش نظر بیرون صوبہ منتقل کیا جائے۔ ان مقدمات میں جیونیوز کے رپورٹر ولی خان بابر، نعمت علی رندھاوا ایڈوکیٹ، سمیت گلشن اقبال، سچل، گلستان جوہر، کھارادر، مبینہ ٹاوٴن ااور پی آئی بی ٹاوٴن تھانوں میں درج سنگین نوعیت نے نو مقدمات شامل ہیں۔ان مقدمات کو صوبے سے باہر منتقل کرنا سپریم کورٹ کا اختیار ہے لیکن صوبائی حکومت سند ھ ہائیکورٹ سے بھی این او سی لینا چاہتی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی اس سلسلے میں مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مزید خبریں :