13 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاورکے علاقے پشت خرہ میں ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز کو مل گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 2افراد نے تاجر کے گھر کے باہر دھماکا خیز مواد نصب کیا۔ واضح رہے کہ دھماکے سے گھر کے دروازے کو نقصان پہنچا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔