13 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین نادرا برطرفی کیس میں ہائی کورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس نورالحق کا استفسار تھا کہ قائم مقام چیئرمین نادرا کی تقرری کیلئے تیار کی گئی سمری پیش کیوں نہیں کی، انہوں نے کہا کہ آج سمری پیش نہ کی تو تصور کیا جائے گا کہ اسے مینج کیا گیا۔