13 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کے حوالے سے کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی اور درخواست گزار طارق ملک کے وکیل بابر ستار نے عدالت میں جوابی دلائل کا آغاز کیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے9گھنٹے تک سماعت کی۔بعد ازاں عدالت عالیہ نے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔دریں اثناء درخواست گذار کے وکیل بابر ستار نے کہا کہ کیس کافیصلہ آنے تک طارق ملک عہدے پربرقراررہیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ طارق ملک پرلگائے گئے الزامات کاحکومت نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔