صحت و سائنس
13 دسمبر ، 2013

کراچی میں جنگ فورم کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے سمینار

کراچی میں جنگ فورم کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے سمینار

کراچی … کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی نے گزشتہ تمام سالوں کے تباہ کن ریکارڈ توڑ دیئے۔جنگ فورم کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے سیمینار میں ڈینگی سرویلنس سیل کے سربراہ نے بتایاکہ اس سال ڈینگی کے کیسز میں 4سو فیصد سے زیادہ اضا فہ ہوا ہے۔2013ء میں ڈینگی وائرس نے کراچی سمیت سندھ میں 6ہزار کے قریب لوگوں کو متا ثرکیا اور 32 افراد ڈینگی سے لڑائی میں جان کی بازی ہار گئے، ڈینگی سرویلنس سیل کے سربراہ ڈاکٹر شکیل ملک اعتراف کرتے ہیں کہ اس سال ڈینگی کے کیسز میں چار سو فیصد سے زیادہ اضا فہ ہوا۔ جنگ فورم کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے سمینار سے خطاب میں طبی ماہرین خدشہ ظاہر کیا کہ جنوری فروری میں بارشیں ہوئیں تو 2014ء میں ڈینگی وائرس کاخطرناک حد تک پھیلاو ہوسکتا ہے۔ کراچی میں انسداد ڈینگی کے اسپرے کی دوائی کو سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری غیر معیار ی قرار دے چکی ہے۔طبی ماہرین ماضی کے ناکام تجربات،حالیہ پریشان کن صورتحال اور مستقبل کے خدشات سے آگاہ کررہے ہیں لیکن ذرائع کہتے ہیں کہ متعلقہ سرکاری حکام کوشایدکسی بات کوئی سروکار نہیں۔

مزید خبریں :