14 دسمبر ، 2013
کراچی…کیماڑی کے علاقے ٹاپو میں مشکوک پولیس مقابلے میں کرائم برانچ کے 2 اہلکار انگلیوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرائم برانچ اہلکاروں نے بیٹ کی وصولی کے سلسلے میں جوئے کے اڈے پر چھاپا مارا تھا، پیسے نہ ملنے پر مشکوک مقابلہ ظاہر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جس اڈے پر چھاپا مارا گیا وہاں کے لوگ اہلکاروں پر مقدمے کیلئے جیکسن تھانے پہنچ گئے۔ ایس پی کیماڑی کرم اللہ سومرو کے مطابق جائزہ لے رہے ہیں پولیس اہلکارکا موقف درست ہے یا دوسرے لوگ۔