پاکستان
14 دسمبر ، 2013

کراچی:گلستان جوہر میں فائرنگ،لڑکی جاں بحق،باپ زخمی

کراچی:گلستان جوہر میں فائرنگ،لڑکی جاں بحق،باپ زخمی

کراچی …کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب بلاک 12 نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی زخمی شخص کی بیٹی تھی اور ابتدائی طور پر واقعہ رشتے کا تنازعہ لگتا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :