پاکستان
14 دسمبر ، 2013

وزارت نہیں ،چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا،خرم دستگیر

 وزارت نہیں ،چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا،خرم دستگیر

لاہور…وزیر کامرس اینڈٹیکسٹائل خرم دستگیر نے وزارت سے استعفے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت سے نہیں، چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اختلافات سے متعلق خبریں بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیرمملکت نج کاری بنایا تھا،چیئرمین نج کاری کمیشن کا آئینی عہدہ تھا، اس سے استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 29 نومبر سے ٹیکسٹائل اینڈ کامرس کا وزیرمملکت مقررکیا اور جو ذمے داریاں سونپی ہیں انہیں احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

مزید خبریں :