14 دسمبر ، 2013
کراچی…ارباب غلام رحیم دور میں پیرول پر رہا کیے گئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس بات کا فیصلہ کراچی میں ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں کیا گیا ۔اس بات کی تصدیق کرتے ہو ئے ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس نے کہا کہ جیلوں میں قید خطرناک مجرموں کوبھی دیگر صوبوں کی جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جیل میں قید اگر کوئی مجرم باہر رابطے کرتا پکڑا گیا تو جیل سپرینڈینٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انسداد دہشت گردی کی مزید خصوصی عدالتیں فوری طور پر قائم کی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہپولیس کے لیے مزید بکتربند گاڑیاں اور جدید اسلحہ خریدا جائے گا ۔