کھیل
28 مارچ ، 2012

ٹی ٹوئنٹی میچ :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

 ٹی ٹوئنٹی میچ :آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

سینٹ لوشیا ... آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دومیچز کی سیریزمیں ایک،صفر کی برتری حاصل کر لی،سینٹ لوشیا میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو پچاس رنزبنائے،،کیرون پولارڈ ناٹ آوٴٹ 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے،ڈینیئل کرسچین نے تین اور بریٹ لی نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہوئے تاہم شین واٹسن اور مائیکل ہسی نے شاندار بیٹنگ سے ویسٹ انڈیز کے بولرز کو بے بس کر دیا،شین واٹسن انہتر رنزبنا کر آوٴٹ ہوئے، مائیکل ہسی نے ناٹ آوٴٹ انسٹھ اور جارج بیلے نے اکیس رنز بناتے ہوئے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے کامیابی دلائی،مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک،صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :