15 دسمبر ، 2013
لاہور…وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں جو مخالفین کوہضم نہیں ہورہے، لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ6 ماہ قبل 20، 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی تھی،ہم نے کئی ایسے اقدامات کئے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی۔حکومت سنبھالتے ہی 500 ارب روپے کے گردشی قرضے ادا کئے،6 ماہ میں حکومت نے چیلنجز پرقابوپانے کیلئے کئی اقدامات کیئے۔کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے کراچی کے لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا ہے ،لوگوں نے تسلیم کیاکہ پہلے کے مقابلے میں کراچی کی صورتحال بہترہوئی ہے۔پر ویز رشید نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، جبکہ موجودہ حکومت کو کئی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔آئی ایم ایف نے بھی ہماری معاشی پالیسی پراعتماد کا اظہارکیا اور ہم نے بدعنوانی کا خاتمہ کیا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ہماریموٴقف کی تائید کی۔پر ویز رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں وفاقی یا صوبائی حکومتوں میں شامل ہیں۔