دنیا
28 مارچ ، 2012

انڈونیشیا میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے

انڈونیشیا میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے

جکارتا… انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔انڈونیشیا کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں تاہم دارالحکومت جکارتا میں مظاہرین مشتعل ہوگئے اور املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر پتھراوٴ بھی کیا جس پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔پولیس نے انھیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔جھڑپ میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کی وجہ سیانڈونیشا میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 30فی صد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے

مزید خبریں :