16 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بم دھماکا تھانابڈھ بیرکی حدودمیں شیخ محمدی روڈپربم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے اسکواڈ کے دو اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں سے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔