16 دسمبر ، 2013
اسلام آباد… قومی اسمبلی کے 4 حلقوں میں دھاندلی کیخلاف سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت آج ہوہی ہے ۔ سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود انگوٹھوں کی تصدیق کا معاملہ آگے نہیں بڑھا، انصاف کی امید لے کر سپریم کورٹ آئے ہیں۔عام انتخابات میں دھاندلی کی چھان بین اور انگوٹھوں کی تصدیق کے معاملے میں پیش رفت نہ ہونے کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔آج عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات آ پہنچے مگر اب تک عام انتخابات میں دھاندلی کی شکایات پر انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کی گئی، کامیاب ہونے والے امیدواروں کو کس بات کا ڈر ہے جو وہ بار بار ماتحت عدلیہ سے انگوٹھوں کی تصدیق کے معاملے پر اسٹے آرڈر لے رہے ہیں، اس لیے شکایت لے کر سپریم کورٹ آئے ہیں ۔