16 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عبوری طور پر بحال کردیا ہے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیئرمین پیمرانے اپنی برطرفی کے فیصلے کو اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے برطرفی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا کو ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔چیئرمین پیمرا کے وکیل وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایوان صدرسے جاری پریس ریلیز اور اخباری خبروں سے برطرفی کا علم ہوا، چیئرمین نادرا کے ایسے ہی معاملے پر بھی عدالت حکم امتناعی جاری کر چکی ہے۔ وسیم سجاد ایڈوکیٹ کا موقف تھاکہ برطرفی کا آرڈر بھی نہیں دیا جا رہا۔