28 مارچ ، 2012
نئی دہلی… بھارتی آرمی چیف نے وزیراعظم کو خط لکھ کر فوج کے پاس ہتھیاروں کی کمی کی شکایت کی ہے ۔ بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے 12مارچ کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ فوج کے پیدل دستوں کے پاس اسلحے کی شدید کمی ہے جبکہ ٹینکوں کیلئے بھی گولہ بارود ناکافی ہے،،خط میں یہ بھی کہاگیاہے کہ پیدل فوج میں رات میں لڑائی کی صلاحیتوں میں کمی ہے جبکہ الیٹ اسپیشل فورسز کے پاس ضروری ہتھیاروں کی افسوسناک حد تک کمی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پچھلے پانچ سالوں میں اسلحہ خریدنیوالا دنیاکاسب سے بڑاملک بن چکاہے۔