پاکستان
17 دسمبر ، 2013

علامہ ناصر عباس ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں درگاہ شمس تبریزمیں سپرد خاک

علامہ ناصر عباس ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں درگاہ شمس تبریزمیں سپرد خاک

ملتان…لاہور میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ ناصر عباس کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں درگاہ شمس تبریز میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے قبل ان کی نماز جنازہ شاہ شمس تبریزکے مزار کے احاطے ہی میں ادا کی گئی تھی۔ قبل ازیں قبل علامہ ناصر عباس کی میت ملتان پہنچی تو عزاداروں نے میت کو گھیرے میں لے لیا اور چونگی نمبر نو پر احتجاجی دھرنا دیا اور ماتم کیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے۔احتجاجی دھرنا 9گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس کے بعد علامہ ناصر عباس کی میت شمس آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جائی گئی۔

مزید خبریں :