18 دسمبر ، 2013
بون…تاریخ کے معروف ترین موسیقارتسلیم کئے جانے والے بیتھوون کو دنیا سے گئے تقریباً دو صدیاں ہو چکیں لیکن موسیقی کے ماہر کہتے ہیں، بیتھوون جیسا اور کوئی نہیں آیا۔لڈوِگ وان بیتھوون Ludwig-Van-Bethoven 1770ء میں جرمنی کے شہر بون میں پیدا ہوئے۔ موسیقار گھرانے سے تعلق تھا، اس لیے خود بھی اسی شعبے میں ہنر آزمانے کا سوچا۔ بیتھوون نے گٹار، وائلن اور پیانو کے آرکسٹرا پر 9 ایسی دھنیں تخلیق کیں جو موجودہ کلاسیکی موسیقی کی بنیاد قرار دی جاتی ہیں۔ صرف 26 سال کی عمر میں بیتھوون کی سننے کی صلاحیت کم ہونا شروع ہو گئی تھی۔ جب 57 سال کی عمر میں اس موسیقارنے دنیا چھوڑی ، تو موسیقی کا ایسا خزانہ چھوڑا جو آج بھی سْر اور سنگیت کے شوقین افراد کواسی دور میں واپس لے جاتا ہے۔