19 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…ملک میں بجلی کا شارٹ فال1400میگاواٹ ہوگیا۔وزارتِ پانی و بجلی نے آئندہ دنوں میں شارٹ فال اور لوڈشیڈنگ بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار9 ہزار700میگا واٹ اورطلب11ہزار100میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار3 ہزار میگا واٹ ہے، تھرمل سے1ہزار260 میگاواٹ اورآئی پی پیز سے5 ہزار440 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔