پاکستان
22 دسمبر ، 2013

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل مستر د کرتے ہیں ،خواجہ اظہار الحسن

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل مستر د کرتے ہیں ،خواجہ اظہار الحسن

کراچی…متحدہ راہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل مستر د کرتے ہیں، کراچی میں پریس کلب کے باہر متحدہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر لوگ جان لیں، یہ 1992 نہیں 2013 ہے،اس کالے قانون کوایک جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے مسترد کرتے ہو ئے اس قانون کوعدالت میں چیلنج کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے،اور عدالت عوام کے حقوق غصب کرنیوالے قانون کو کالعدم قرار د ے گی۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے مخالفین کو کچلنے کیلئے ایسے قوانین بنائے ہیں۔

مزید خبریں :