22 دسمبر ، 2013
لاہور…وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ دھرنوں سے سرمایا کارپاکستان سے دور ہورہے ہیں ، عمران خا ن سیاست کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں ،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا،عوام نہیں چاہتے کہ سیاستدان آپس میں لڑیں اور ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ اگردھرنے دیے جائیں گے تو سرمایہ کار چلیں جائیں گے،وہ اس طرح سیاسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔پرویز رشید نے عمران خان کو مشورے بھی دیا کہ خان صاحب پشاور میں بھی مہنگائی ہے، وہاں بھی دھرنا دیں،عمران خان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،وہ آئیں اور بتائیں کہ دہشت گردی کیسے ختم کریں۔