22 دسمبر ، 2013
لاہور…حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دے دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کا موٴقف ہے کہ تحریک انصاف نے مال روڈ پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کی۔ پنجاب حکومتنے جماعت اسلامی اور شیخ رشید کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی ہدا یت کی۔