پاکستان
22 دسمبر ، 2013

ایم کیو ایم کے اعتراضات کو دور کیا ،پھر ان کو مسائل کیوں؟عبدالقادر پٹیل

ایم کیو ایم کے اعتراضات کو دور کیا ،پھر ان کو مسائل کیوں؟عبدالقادر پٹیل

کراچی…پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ڈسٹرکٹ کونسل کو ختم کرنے کا کہا تھا،ہم نے ایم کیو ایم کے اعتراضات کو دور کیا ہے پھر بھی ان کو مسائل کیوں۔آج متحدہ قوم موومنٹ کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہرسیاسی جماعت کا امیدوار کہتا ہے کہ میئر ہمارا ہوگا، ان باتوں کو لے کر اتنا واویلا کرنا درست نہیں، پیپلزپارٹی نے درست اضلاع بنائے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعیدغنی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہر میں آبادی اوردیہی علاقوں میں رقبے کی بنیاد پر یونین کمیٹی بنائی جاتی ہے،ایم کیو ایم کو بلدیاتی آرڈیننس پر عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :