پاکستان
22 دسمبر ، 2013

پیپلزپارٹی قوم کوگمراہ نہ کرے،ضلع غربی کی آبادی اٹھارہ لاکھ ہے،ترجمان متحدہ

 پیپلزپارٹی قوم کوگمراہ نہ کرے،ضلع غربی کی آبادی اٹھارہ لاکھ ہے،ترجمان متحدہ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غلط اعدادوشماربتاکرقوم کوگمراہ نہیں کرسکتی،موجودہ ڈسٹرکٹ ویسٹ(ضلع غربی ) کی آبادی21لاکھ نہیں،18لاکھ9ہزار740ہے،جبکہ اس ضلع (غربی)میں41نہیں44یونین کمیٹیاں ہیں۔واضح رہے کہ ترجمان نے یہ اعداد و شمار صوبائی وزیر شرجیل میمن کی جانب سے اتوار کی شام پریس کانفرنس کے دوران ضلع غربی اور کراچی کے دیگر اضلاع کی آبادی اور یونین کونسلوں کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے جواب میں پیش کے ہیں۔

مزید خبریں :