پاکستان
28 مارچ ، 2012

پرویز الٰہی دور میں عوام، طلبا اور طالبات کو بیوقوف بنایا گیا، رانا ثناء اللہ

پرویز الٰہی دور میں عوام، طلبا اور طالبات کو بیوقوف بنایا گیا، رانا ثناء اللہ

لاہور … صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے دور اقتدار میں پڑھا لکھا پنجاب کے نام پر عوام، طلبا اور طالبات کو بیوقوف بنایا گیا۔ لاہور سے جاری بیان میں صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الٰہی کا دور اقتدار عوام کے سامنے ہے، ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں پراپرٹی کا کاروبار کیا گیا اور سرکاری خزانے سے جیبیں بھری گئیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نئی نسل کو لیپ ٹاپ دے کر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ کر رہی ہے جبکہ پرویز الٰہی اینڈ کمپنی نے انہیں آئی ٹی سے محروم رکھا۔

مزید خبریں :