23 دسمبر ، 2013
میران شاہ… شمالی وزیرستان میں7ویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لوگوں کے گھروں میں اشیائے خورو نوش ختم ہوگئی ہیں۔ جس کے وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق کرفیو میں 3 روز قبل3 گھنٹے کے لیے نرمی کی گئی تھی۔شمالی وزیرستان میں ایک ہفتے قبل سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد سے کرفیو نافذ ہے۔