23 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں سپر ہائی وے سے 3افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیوذرائع سپرہائی وے پر انصاری پل کے قریب تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو کسی نامعلوم مقام سے اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کیا گیا۔فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔